دنیا کا سب سے مہنگا سونے کا کموڈ نیلام ۔۔۔ جانیے کیا قیمت لگی؟؟

image

امریکا میں 18 قیراط سونے سے تیار کردہ ایک منفرد کموڈ نیلامی میں تقریباً ایک کروڑ 21 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگیا۔

یہ سنہرا کموڈ اطالوی وژیول آرٹسٹ ماریزیو کیٹیلان کی تخلیق ہے اور ان کی تین سنہری ٹوائلٹ تخلیقات میں سے ایک ہے۔ بولی میں امریکا کے مشہور برانڈز نے حصہ لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کموڈ 223 پاؤنڈ وزنی ہے اور اسے 2016 میں تیار کیا گیا تھا۔ نیلامی سے قبل اسے بریور بلڈنگ میں نصب کیا گیا جہاں عوام کو انفرادی طور پر اسے دیکھنے کا موقع بھی ملا۔

یہ منفرد سنہری کموڈ نہ صرف آرٹ کے شوقین افراد بلکہ عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لحاظ سے بھی دلچسپی کا مرکز بن گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US