میرے منہ پر تھپڑ مارا اور۔۔ اقراء عزیز نے صحیفہ جبار اور یاسر حسین کے ساتھ برا سلوک کیوں کیا؟ سچائی اگل دی

image

شوبز کی مقبول جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ اقرا عزیز صفِ اول کی اداکارہ ہیں جبکہ یاسر حسین ایک کامیاب اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ دونوں کے ہاں بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہو چکی ہے اور جوڑا اپنے دوسرے بچے کی آمد کا بھی منتظر ہے۔

یاسر اور اقرا کی دوستی اور محبت کے قصے تو مداح پہلے ہی جانتے ہیں تاہم ان کے ماضی کا ایک پرانا واقعہ اچانک سوشل میڈیا پر پھر سے وائرل ہوگیا ہے۔ اس واقعے سے متعلق ان کی قریبی دوست اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سامنے آگیا ہے۔

وائرل کلپ میں صحیفہ جبار کا کہنا کہ کئی سال پہلے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایک کلب میں اقرا اور ان کے درمیان یاسر حسین کی وجہ سے جھگڑا ہوگیا تھا۔ اس وقت تینوں اچھے دوست تھے اور یاسر، صحیفہ کے بےباک مؤقف کی تعریف کیا کرتے تھے۔

صحیفہ اور میزبان وجاہت رؤف کے مطابق اس رات یاسر حسین ضرورت سے زیادہ دوستانہ انداز میں صحیفہ سے پیش آ رہے تھے۔ اس صورتحال نے اقرا کو غصے میں مبتلا کر دیا اور انہوں نے یاسر کے منہ پر ڈرنک پھینک دیا جبکہ صحیفہ کو تھپڑ بھی مارا۔ اس واقعے کے بعد تینوں کو کلب سے باہر نکال دیا گیا۔

شو میں بات کرتے ہوئے صحیفہ نے کہا کہ اُس رات ایک غلط فہمی ہوئی تھی اور اس میں زیادہ غلطی اقرا کی تھی تاہم انہوں نے یہ بھی مانا کہ ان کی بھی کچھ نہ کچھ غلطی تھی۔ اس پر وجاہت رؤف نے کہا کہ یاسر بھی اس صورتحال میں برابر کے ذمہ دار تھے۔

یہ پرانا واقعہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گیا ہے اور مداح اس پر مختلف رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US