3 بار فیل ہوئی، بڑی مشکل سے میٹرک کیا۔۔ وائرل گرل عائشہ اظہر آج کل کہاں غائب ہیں؟ دلچسپ گفتگو

image

سوشل میڈیا پر "میرا دل یہ پکارے آجا" سے شہرت حاصل کرنے والی عائشہ اظہر طویل وقفے کے بعد دوبارہ سامنے آگئی ہیں۔ عائشہ نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، تعلیم، مستقبل کے منصوبوں اور پڑوسی ملک سے ملنے والی آفرز پر کھل کر بات کی۔

عائشہ اظہر جن کی ڈانس ویڈیو چند سال قبل راتوں رات وائرل ہوگئی تھی انہوں نے بتایا کہ وہ اب دوبارہ ٹک ٹاک لائیو کرنے اور سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیاں بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

عائشہ نے اپنی تعلیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میٹرک بڑی مشکل سے کیا، آگے پڑھنے والا دماغ نہیں اور تین بار فیل ہوئی ہوں گھر والے مار مار کر اسکول بھیجتے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US