لیڈی ڈیانا موت کے 28 سال بعد پیرس کے مشہور گریون میوزیم میں اپنی ایک بار پھر موجودگی کے طور پر جلوہ گر ہو گئیں۔ جمعرات کو میوزیم نے آنجہانی شہزادی کا مومی مجسمہ نمائش کے لیے پیش کیا جو شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
شہزادی ڈیانا کا یہ مجسمہ مشہور ریوینج ڈریس میں بنایا گیا ہے جسے انہوں نے 1994 میں لندن کے سیرپنٹائن گیلری ایونٹ میں پہنا تھا۔ اس رات کے واقعے کی تاریخی اہمیت بھی ہے کیونکہ اسی موقع پر کنگ چارلس III نے اپنی بے وفائی کا اعتراف کیا تھا۔
مجسمے میں ڈیانا ہائی ہیلز، موتیوں کی چوکر اور چھوٹا ہینڈ بیگ لیے ہوئے ہیں جسے شاہی اسکینڈلز اور فیشن لمحوں کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ فرانسیسی ناول نگار کرسٹین اوربان کے مطابق کالا لباس اس وقت کی علامت ہے جب ڈیانا نے اپنی کہانی خود بیان کرنا شروع کی تھی۔
میوزیم انتظامیہ کے مطابق شہزادی ڈیانا کے مجسمے کے منصوبے کا آغاز 1996 میں طے پایا تھا لیکن 1997 میں ان کے کار حادثے میں موت کے بعد یہ منصوبہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔
رونمائی کے موقع پر حاضرین نے کہا کہ پیرس نے کبھی ڈیانا کو نہیں بھلایا اور یہ مجسمہ ان کے لیے ایک جذباتی لمحہ ہے جس میں شہزادی کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔