ڈیرہ مراد جمالی کے صدر تھانہ کی حدود میں ریلوے ٹریک کو اڑانے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔
پولیس کے مطابق ریلوے ٹریک سے ملنے والا ساڑھے تین کلو بارودی مواد برآمد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ مقام سے چند منٹ بعد جعفر ایکسپریس گزرنے والی تھی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔