پردہ کرتی ہوں، بھائی اور بہنوئی کے سامنے نہیں جاتی۔۔ ڈاکٹر نبیحہ کی باتیں سن کر لوگوں کو ہنسی کے دورے ! ویڈیو کلپ وائرل

image

“اِن پلمبرز نے تمہیں بغیر پردے کے انٹرنیٹ پر ہی دیکھ لینا ہے۔”

“ایسی باتیں کرنے سے پہلے کیا نشہ کر کے بیٹھتی ہو؟”

“یہ صرف اُس وقت پردہ کرتی ہے جب میک اپ نہیں ہوتا، میک اَپ لگ جائے تو پھر سب حلال ہو جاتا ہے۔”

ڈاکٹر نبیحہ علی خان، جو اپنے تیکھے مؤقف، شادی اور رشتوں پر بے لاگ تجزیوں اور مردوں سے متعلق سخت بیانات کے باعث مسلسل خبروں میں رہتی ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔ ان کے حالیہ انکشاف نے صارفین کو یکدم چونکا دیا۔ ڈاکٹر نبیحہ کا کہنا ہے کہ وہ اصل زندگی میں مکمل پردہ کرتی ہیں اور کیمرے کے سامنے نظر آنے والا انداز صرف میڈیا اپیئرنس کی وجہ سے ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے دیور، کسی الیکٹریشن، پلمبر یا گھر میں آنے والے کسی بھی غیرمحرم مرد کے سامنے بغیر پردے کے نہیں جاتیں۔ ان کے مطابق لوگ انہیں جس روپ میں آن لائن دیکھتے ہیں، وہ صرف اسکرین تک محدود ہے، جبکہ گھر کے ماحول میں وہ سختی سے پردہ کرتی ہیں اور عبایا پہنے بغیر کسی غیرمحرم کے سامنے نہیں آتیں۔

لیکن ان کی یہ بات سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر آگ لگ گئی۔ صارفین نے حیرت، طنز اور شدید تنقید کا اظہار کیا۔ کچھ نے انہیں منافقت کا طعنہ دیا، کچھ نے کہا کہ اگر وہ پردہ کرتی ہیں تو پھر کیمرے پر یہ بے باکی کیوں۔ کچھ نے اسے ایک اور ڈرامہ قرار دیا تاکہ وائرل رہ سکیں۔

اور یوں ڈاکٹر نبیحہ ایک بار پھر اپنی ایک بیان کے ذریعے سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں، جہاں لوگ اب نہ صرف ان کے پردے کے دعوے پر سوال اٹھا رہے ہیں بلکہ ان کی شخصیت اور نظریات پر بھی بھرپور بحث جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US