حکومتِ سندھ کے ناقص انتظامات کی وجہ سے کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی کے باعث نیشنل گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑی اپنے اخراجات پر ہی مختلف مقامات پر کھیلوں کے لیے جانے پر مجبور ہیں۔
کھلاڑیوں کے مطابق کئی بار متعلقہ حکام کو شکایت درج کرانے کے باوجود کھلاڑیوں کے لیے ٹرانسپورٹ فراہم نہ کی جاسکی، جس کی وجہ مشکلات کا سامنا پے اور گراؤنڈ تک پہنچنے میں زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔
یاد رہے کہ 35 ویں نیشنل گیمز میں ملک بھر سے گیارہ ہزار سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔