امریکا میں ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں ایک نوعمر لڑکا بھیک مانگتے ہوئے لیڈی گاگا کی تصویر اپنی بیمار آنٹی کے طور پر دکھا رہا ہے۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ سڑک پر گاڑی کی کھڑکی کے پاس کھڑا ہے ہاتھ میں کپ لیے ڈرائیور اور راہگیروں سے پیسے مانگ رہا ہے اور اپنی درخواست کو مزید قابل اعتبار بنانے کے لیے عالمی سپر اسٹار لیڈی گاگا کی تصویر اٹھائے ہوئے ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر پر متنوع ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ لوگوں نے بچے کی معصومیت اور بے خبری پر تبصرہ کیا جبکہ دیگر نے اس کی چالاکی اور دلچسپ انداز کو سراہا۔
یہ واقعہ انٹرنیٹ پر تیزی سے ٹرینڈ بن گیا اور صارفین نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اس پر میمز اور طنزیہ تبصرے بھی شیئر کیے۔