کراچی سٹی کورٹ ہنگامہ: یوٹیوبر رجب بٹ کی وکلا سے جھڑپ، دھمکیاں اور وی لاگ وائرل

image

کراچی سٹی کورٹ میں پیشی کے دوران یوٹیوبر ملزم رجب بٹ اور وکلا کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریاض علی سولنگی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ جب ملزم اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں داخل ہوا تو تقریباً 15 یا اس سے زائد نامعلوم افراد یا اس کے گارڈ بھی ساتھ تھے اور وہ وی لاگ بناتے ہوئے آرہے تھے۔ اس دوران ملزم نے ایک وکیل کو دھکا دیا اور دھمکیاں دیں جس کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔وکلا کا کہنا ہے کہ وکلا کی تضحیک کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، یہاں شہرت، پیسہ یا تعلقات نہیں چلتے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی پیشی کے بعد رجب بٹ نے وی لاگ میں بھی نازیبا الفاظ استعمال کیے اور وکلا کو ہدف بنایا، جس سے وکلا اور سولنگی ایڈووکیٹ کو دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں جس کی اطلاع کراچی بار ایسوسی ایشن کو دے دی گئی ہے۔ جھگڑے کے دوران موبائل فون بھی گرا اور ملزم کے گارڈز اسے لے گئے جس کی درخواست سٹی کورٹ تھانے میں جمع کرائی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US