ٹھٹھہ کے مین سونار بازار سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی چوری ہونے کے بعد تاجروں نے بازار بند کر کے احتجاج شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم چوروں نے رات کے وقت سونار بازار میں داخل ہو کر 20 تولے سے زائد سونا اور نقدی چرالی۔ صبح جب دکانیں کھولیں گئیں تو سونار حاجی یونس اور دیگر تاجروں نے دکانوں کے صفایا ہونے کی تصدیق کی۔
حاجی یونس نے میڈیا کو بتایا کہ یہ تقریباً دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چوری ہے۔ تاجر برادری نے کہا کہ انتظامیہ کو اطلاع دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ تاجروں نے خبردار کیا کہ اگر چوبیس گھنٹوں کے اندر چوروں کو گرفتار کر کے چوری شدہ مال برآمد نہیں کیا گیا تو پورے سندھ میں سخت احتجاج کیا جائے گا۔