لیاری گینگ وار سرغنہ کا بھتیجا ساتھی سمیت گرفتار، اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

image

کراچی کے علاقے کلاکوٹ سے رحمان ڈکیت کے بھتیجے کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق واردات کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار ملزمان کی شناخت حارث اور راشد علی کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزم حارث لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت کا بھتیجا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں، ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل نمبر KTB-0057 کا مقدمہ تھانہ کلاکوٹ میں درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حارث اس سے قبل غیر قانونی اسلحہ کے مقدمہ جبکہ ملزم راشد علی منشیات فروشی سمیت گٹکا/ماوا کے مقدمہ میں گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے۔

ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US