بنگلادیش اور بھارت کے مابین کرکٹ کے حوالے سے کشیدگی میں مزید شدت اس وقت آگئی جب بنگلادیش نے آئی پی ایل کی نشریات روکنے کا حکم جاری کردیا۔
بنگلادیشی حکومت نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ قبل ازیں بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔
بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے موقف اختیار کیا تھا کہ بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے کھلاڑیوں اور صحافیوں کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا بنگلادیش کے میچز سری لنکا میں کرائے جائیں۔
واضح رہے کہ بنگلادیشی فاسٹ بالر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے خارج کیے جانے کے بعد بھارت اور بنگلادیش کے تعلقات میں موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بی سی سی آئی کی ہدایت پر مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے خارج کیا تھا۔
واضح رہے کہ ان کو ابوظہبی میں ہونے والی نیلامی میں 9 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا گیا تھا۔