پشاور پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، ملزمان گرفتار

image

پشاور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے خواتین کو لوٹنے والی دو خواتین اور اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پہلی کارروائی میں تھانہ کوتوالی پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تجارتی مراکز میں شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین کو نشانہ بنانے والی دو خواتین کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان خواتین کے پرس، نقدی اور طلائی زیورات چوری کرتی تھیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے نقد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے 2 جنوری 2026 کو تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب تھانہ چمکنی پولیس نے گزشتہ رات کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان عمران عرف خامار، عبداللہ اور فریاد کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس پر فائرنگ کی تاہم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US