متحدہ عرب امارات سے قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

image

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، این سی بی اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں سیف اللہ اور شاہد محمود شامل ہیں، جو پنجاب پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ سیف اللہ سال 2017 سے سرگودھا پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، جبکہ شاہد محمود سال 2009 سے فیصل آباد پولیس کی تلاش میں تھا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیے تھے اور بعد ازاں انہیں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کردیا۔

ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ابوظہبی کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی بدولت ممکن ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US