رینجرز کے ہاتھوں 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، اسلحہ، مسروقہ موبائل فون برآمد

image

سندھ رینجرز نے کراچی جوگی موڑ ملیر سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث چار ملزمان غلام عباس عرف کالا، عرفان عرف ارشد عرف راجو، مہران اور علی رضا کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے تین پستول، 49 چھینے گئے موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان منظم گینگ کا حصہ ہیں، جو کراچی کے مختلف علاقوں ماڈل کالونی، سعود آباد، قائد آباد اور گلشن حدید میں اسلحے کے زور پر موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں کے علاوہ 70 موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ 13 جنوری کو نیشنل ہائی وے رویندہ روڈ پر بینک سے رقم نکالنے والے شہری سے اسلحہ کے زور پر 3 لاکھ روپے چھینے اور مزاحمت پر شہری کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US