انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں 210 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان نے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی اور 46.5 اوورز میں ان کو آل اؤٹ کردیا۔
پاکستان کی آج خاص بات ان کی کیچنگ اور فیلڈنگ رہی جبکہ نوجوان لیگ اسپنر احمد حسین نے اپنے 10 اوور میں 38 رنز دے کے تین وکٹیں حاصل کیں. تیز بالرز علی رضا اور عبدالسبحان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے انگلینڈ کی ٹیم کو کسی وقت بھی کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا، شروع سے ہی ان کے بیٹسمین تیز کھیلنے میں قاصر رہے۔ ان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز کیلپ فائل کلر نے کیے جنہوں نے 66 رنز کی اننگز کھیلی اور ریلفی ایل البرٹ کے ساتھ 25، انہوں نے اننگز کی سب سے بڑی پارٹنر شپ 80 رنز کی کی۔
اس کے علاوہ اوپنر بین ڈاکنز جنہوں نے 33 اور بین میز جنہوں نے 20 رنز کیے نمایاں رہے۔