100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا سیریل ریپسٹ ساتھی سمیت گرفتار

image

پولیس نے 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والے سیریل ریپسٹ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔ایس پی انویسٹگیشن عثمان سدوزئی کے مطابق ایک متاثرہ بچے کی نشان دہی پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے ٹیپو سلطان میں کارروائی کی۔ پکڑے جانے والے ملزمان میں مرکزی ملزم عمران اور وقاص خان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق 2020 سے 2025 تک 7 شکایات رپورٹ ہوئی تھیں اور مختلف اضلاع کے کیسز میں ڈی این اے ایک ہی شخص کا ملا، 6 سال سے الگ الگ کیسز میں ایک ہی ڈی این اے ملنے پر پولیس چونک گئی۔ عثمان سدوزئی کے مطابق تمام کیسز میں 12 سے 13 سال کے لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ایک کیس میں بچے سے 2 سے زائد افراد نے زیادتی کی۔

پولیس حکام کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے 6 جنوری کو ٹیم تشکیل دی تھی یہ انوسٹیگیشن ٹیم ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کی سربراہی میں بنائی گئی تھی ایسٹ انویسٹیگیشن نے 11 روز کے اندر ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزم عمران منظور کالونی کا رہائشی ہے اور پنکچر لگاتا ہے ملزم نے 6 سال میں درجنوں بچوں سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے عمران نے تمام بچوں کو ملیر ندی کے قریب لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمران بچوں کو موٹر سائیکل کا لالچ دے کر ساتھ لے جاتا تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ درج شدہ تمام 7 مقدمات میں ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے جبکہ 3 کیسز میں بچوں نے ملزم عمران کو شناخت کر لیا ہے ایک کیس میں بچے نے عمران اور ساتھی وقاص خان کو بھی پہچانا ہے ملزم ایک بچے کو وقاص کے ساتھ سرجانی بھی لے گیا تھا اس وقت بچے نے شور مچایا تو دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی انویسٹگیشن ملیر آصف بگیو، ایس ایس پی اے وی سی سی آصف رضا، ایس پی انویسٹگیشن کورنگی قیس خان، ایس پی انویسٹگیشن ایسٹ عثمان سدوزئی، ایس پی انویسٹگیشن ساؤتھ علی حسن بھی ٹیم میں شامل تھے، جب کہ کیس ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ ون عثمان سدوزئی نے حل کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US