باجوڑ: جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا وحید گل کے گھر پر بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں

image

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر اور سابق صوبائی اسمبلی امیدوار مولانا وحید گل کی رہائش گاہ کو گزشتہ شب بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم دھماکے کے نتیجے میں گھر، حجرہ اور ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد مولانا وحید گل کے حجرے کے مرکزی گیٹ کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ واقعے کے وقت مولانا وحید گل گھر پر موجود نہیں تھے۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں آئی ای ڈی استعمال کی گئی۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US