مستونگ کے علاقے دشت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے کوئٹہ۔ سبی شاہراہ بلاک کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں، جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاسکے۔