فیڈرل کیپیٹل کے سب سے بڑے اسپتال پمز کی انتظامیہ نے ڈاکٹر سدرہ فاطمہ اور سیکیورٹی اسٹاف کے خلاف مریضہ اور لواحقین کی جانب سے مبینہ دھمکی دینے اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے پر ایف آئی آر درج کرا دی۔
مریضہ اور ان کے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ اسپتال میں ڈاکٹر سدرہ فاطمہ اور سیکیورٹی اسٹاف نے غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور مریضہ کو حبس بے جا میں رکھا گیا۔ ساتھ ہی کہا گیا کہ بااثر خاندانوں سے تعلق رکھنے والے افراد اسپتال میں اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور سرکاری معاملات کو غنڈہ گردی کے انداز میں چلانے کی کوشش کی گئی۔
معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے نصف سی سی ٹی وی فوٹیج عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ اسپتال میں پیش آنے والے واقعے کی اصل صورتحال سامنے آئے۔