لکی مروت: لاہور جانے والی بس لوٹ لی گئی، مسافروں پر ڈاکوؤں کا تشدد

image

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بس لوٹ لی گئی، اس دوران ڈاکو مسافروں سے نقدی اور موبائل فون لے اڑے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دلوخیل پھاٹک کے قریب بنوں سے لاہور جانی والی بس کو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا، ڈاکوؤں نے بس میں سوار تمام مسافروں سے موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان چھین لیا۔

مسافروں نے بتایا کہ سات آٹھ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر بس کو روکا اور تمام مسافروں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا، رقم اور دیگر سامان نہ دینے پر مسافروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US