کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مرتضیٰ چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے دونوں افراد باپ بیٹا تھے، جن میں جاں بحق شخص کی شناخت سید محفوظ حسین شاہ اور زخمی کی شناخت سید قاسم کے نام سے ہوئی۔
حادثے کے فوری بعد علاقے میں شدید اشتعال پھیل گیا اور مشتعل عوام نے ذمہ دار واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق شہری کی لاش اور زخمی کو ضابطے کی کارروائی اور طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔