بن قاسم ٹاؤن سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت، شوہر زیر حراست

image

کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن سے گزشتہ روز ملنے والی گولی لگی لاش کا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں مقتولہ کی شناخت کشف کمال کے طور پر ہوئی ہے۔

کشف عظیم پورہ کی رہائشی اور سات بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھی جس نے چار سال قبل یاسر درانی نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی اور اس کی ڈھائی سے پونے تین سال کی ایک بیٹی بھی ہے۔

اہل خانہ کے مطابق کشف گزشتہ ایک ہفتے سے اپنی بیٹی کے ہمراہ میکے میں مقیم تھی لیکن دو روز قبل اس کا شوہر یاسر درانی جو سولجر بازار کا رہائشی ہے اسے منا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

یاسر نے پہلے اہل خانہ کو بتایا تھا کہ کشف اپنے ایک دوست کے ساتھ گئی ہوئی ہے لیکن گزشتہ شب وہ سسرال پہنچا اور بتایا کہ کشف کئی گھنٹوں سے لاپتا ہے جس کے بعد وہ اطلاع دے کر گھر سے چلا گیا جبکہ آج صبح سے اس کا نمبر بھی بند جا رہا ہے۔

ورثاء کے مطابق آج صبح اہل خانہ کو فون کال کے ذریعے کشف کے قتل کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس نے اس کے شوہر کو حراست میں لے کر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US