لاہور کے علاقے ساندہ میں مبینہ گھریلو تشدد سے 18 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے والد، دو بھائیوں اور ایک بہن کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ تشدد کے بعد 26 ستمبر کو لڑکی کی لاش گنگا رام اسپتال منتقل کی اور وہاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران لڑکی کے جسم کو لوہے اور چھری سے جلانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔