شکارپور: اراضی تنازع، پیٹرول چھڑک کر بچے کو آگ لگا دی گئی، مرکزی ملزم گرفتار

image

شکارپور کے علاقے عبداللہ کالونی میں پراپرٹی کے تنازع پر 10 سالہ بچے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، جس سے بچہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ متاثرہ بچے کو ابتدائی طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد میں اسے سکھر ریفر کر دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد ایاز مہر کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔ بچے کے والد کے مطابق ملزم ان کا مکان سستی قیمت پر خریدنے کے لیے مسلسل تنگ کر رہا تھا اور اسی تنازع پر ان کے بیٹے کو آگ لگائی گئی۔

ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم ملک کے نوٹس پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم جاوید اختر بلوچ کو گرفتار کرلیا ہے اور دیگر ملوث افراد کی تلاش سمیت مزید تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US