آزاد کشمیر میں امن و امان کو متاثر کرنے والی پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث مبینہ کارندے کے اعترافی بیان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس میں اس نے گزشتہ سال مظفرآباد کے علاقے چمیاٹی میں پولیس پر حملے سمیت پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
گرفتار مبینہ کارندے جواد مظفر کے مطابق گزشتہ سال چمیاٹی مظفرآباد میں پولیس پر حملہ کرکے تشدد کیا گیا، جس کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
جواد مظفر نے دعویٰ کیا کہ احتجاج کے دوران بعض افراد کے پاس ڈنڈے موجود تھے جبکہ متعدد کارکن مسلح بھی تھے۔
گرفتار کارندے کے مطابق دہشت گرد قیادت کے گمراہ کن بیانیے سے متاثر ہوکر وہ اور اس کے ساتھی پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہوئے۔
جواد مظفر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ گروہ سے دور رہیں اور کسی بھی قسم کی پُرتشدد کارروائی کا حصہ نہ بنیں۔
واضح رہے کہ گرفتار شخص کے یہ دعوے اس کے بیان سے منسوب ہیں۔