تلخ کلامی پر خاتون مسافر کا نمبر سوشل میڈیا پر ڈالنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

image

لاہور میں دورانِ سفر خاتون مسافر سے تلخ کلامی کے بعد اس کا موبائل نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق خاتون اور رکشہ ڈرائیور کے درمیان سفر کے دوران بحث ہوئی جس کے بعد رنجش پر ملزم نے خاتون کا موبائل نمبر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔

خاتون نے معاملے کی شکایت ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US