انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا سرغنہ گرفتار

image

انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے سرغنہ عاصم علی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق 10 رکنی گروہ 7 ممالک میں سرگرم تھا اور پاکستان سے لوگوں کو ترکیہ کے راستے یورپ اسمگل کرتا تھا۔ عاصم علی ترکیہ سے پاکستان پہنچا تو لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا جبکہ اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

حکام کے مطابق نیٹ ورک کے ارکان یونان، اٹلی اور جرمنی سمیت مختلف ممالک میں سرگرم تھے جبکہ گروہ حوالہ ہنڈی اور نوجوانوں سے رابطوں کے لیے بھی مختلف افراد کا استعمال کرتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US