اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر جاری دھرنا اچانک ختم کر دیا گیا جس کے بعد دھرنے کے شرکاء سڑک سے اٹھ کر عمارت کے اندر چلے گئے۔
رپورٹس کے مطابق دھرنا ختم ہونے کے بعد منسٹرز انکلیو، ججز کالونی اور پنجاب ہاؤس جانے والے تمام راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔
دھرنا ختم ہونے کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی معمول پر آ گئی جبکہ سیکیورٹی کی صورتحال بھی مستحکم اور معمول کے مطابق برقرار ہے۔