اسلام آباد خودکش حملے کی تحقیقات میں سی ٹی ڈی کا اہم پیش رفت کا دعویٰ

image

خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے 6 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام مطابق دھماکے میں ملوث 80 فیصد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تحقیقات کے دوران دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے تانے بانے افغانستان سے ملنے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کے سہولت کار منصوبہ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے متعدد بار افغانستان گئے۔ مزید یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسلام آباد دھماکے میں استعمال ہونے والی خودکش جیکٹ باجوڑ قبائلی ضلع سے منتقل کی گئی تھی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے جاری تفتیش کے دوران خیبر پختونخوا میں ہونے والے مزید 20 دہشت گرد حملوں کو بھی ٹریس کرلیا گیا ہے، جس سے ایک وسیع اور منظم نیٹ ورک کی موجودگی کا پتا چلتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ باقی ماندہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ انسداد دہشت گردی آپریشن کو مزید وسعت دے دی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US