خیبر پختونخوا میں تعمیراتی سرگرمیوں پر ٹیکس عائد کرنا قانونی قرار

image

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے تعمیراتی سرگرمیوں پر ٹیکس عائد کرنے کو قانونی قرار دے دیا ہے اور اس کے خلاف دائر تمام اپیلیں مسترد کردی ہیں۔

عدالت کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں جسٹس عامر فاروق نے قرار دیا کہ صوبائی حکومت کو تعمیراتی کاموں سے متعلق خدمات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کا مکمل آئینی اختیار حاصل ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ کے تحت تعمیرات سے وابستہ خدمات پر ٹیکس لگانا قانون کے مطابق ہے اور اس اقدام کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے پر عائد سیلز ٹیکس برقرار رہے گا، جس سے صوبے کی آمدن میں اضافہ متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US