گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلیے پولو گراؤنڈ میں 300 دکانوں کا انتظام

image

کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کے لیے کے ایم سی نے پولو گراؤنڈ میں 300 دکانوں کا انتظام کردیا۔

حکام کے مطابق دکانداروں کے لیے ٹینٹ لگا کر عارضی دکانیں بنادی گئی ہیں، عارضی دکانوں میں کے ایم سی کی جانب سے بجلی فراہم کی جائے گی، دکانداروں اور خریداروں کے لیے پانی اور بیت الخلا کا انتظام ہے۔

کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی سیکیورٹی کے لیے 50 سٹی وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں زمین بوس ہوگیا تھا جبکہ 86 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US