نامعلوم افراد نے گورنر سندھ کے بارے میں جھوٹی افواہ سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بیماری اور 45 روزہ رخصت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کے حوالے سے ترجمان کی وضاحت سامنے آگئی۔
ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ الحمدللہ بالکل خیریت سے ہیں اور معمول کے مطابق اپنی سرکاری و عوامی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور ان کی رخصت کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ گمراہ کن اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ عوام سے گزارش ہے کہ ایسی جھوٹی اور منفی خبروں پر توجہ نہ دیں۔
جھوٹے خط میں خرابی صحت کی بنا پر گورنر سندھ کے 45 دن کی رخصت پر جانے کا بتایا گیا تھا۔