صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس پیر 23 فروری 2026 کو طلب کرلیا ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا جس میں اہم قومی امور اور قانون سازی سے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹرز ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر اظہار خیال کریں گے۔