پنجاب میں پبلک یوٹیلٹیز انفراسٹرکچر پروٹیکشن آرڈیننس 2026 نافذ

image

پنجاب حکومت نے پبلک یوٹیلٹیز انفراسٹرکچر پروٹیکشن آرڈیننس 2026 نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت شہر کے مین ہول، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

آرڈیننس کے تحت مین ہول کورز، کیبل، پاور و دیگر سرکاری تنصیبات کی چوری یا نقصان پہنچانے والوں کے لیے 1 سے 3 سال قید اور جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔ اس قانون کا دائرہ کار وسیع کیا گیا ہے تاکہ شہری بنیادی سہولیات کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی واقعے کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ محکمے کو دیں تاکہ قانونی کارروائی ممکن ہو سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US