پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ اور اپوزیشن جماعتوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے مقدمات مقرر کرنے اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بنیادی قانونی اور انسانی حقوق فراہم کیے جائیں، انہیں اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے اور ان کے ذاتی معالجین سے طبی معائنہ بھی کرایا جائے۔
رپورٹ کے مطابق احتجاج میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجا، عامر ڈوگر، شفیع جان، محمد حسین اور شاہد خٹک سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عدالت فوری طور پر مقدمات کو سماعت کے لیے مقرر کرے تاکہ قانونی عمل شفاف انداز میں آگے بڑھ سکے۔