پشاور ہائیکورٹ نے خاتون سول جج سے ہتک آمیز رویے پر وکیل کو توہین عدالت کیس میں 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے رکن اسداللہ کو سزا سنائی۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ملزم وکیل نے سول جج کو دھمکایا اور نامناسب زبان استعمال کی، وکیل نے مبینہ طور پر من پسند فیصلہ لینے کے لیے دباؤ ڈالا۔
جج نے کہا کہ ملزم وکیل کو غیر تسلی بخش جواب دینے اور عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پر سزا سنائی گئی۔