حکومتِ پنجاب نے صوبے کی پولیس فورس کے جدید کاری منصوبے کے لیے ایک ارب 20 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کرلیے ہیں۔ جس سے پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں، نائٹ وژن آلات اور تھرمل کیمرے فراہم کیے جائیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کچے کے علاقوں میں پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 60 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے، جبکہ ہارڈ ایریا الاؤنس کی مد میں سالانہ 33 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ جدید وسائل پولیس کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کریں گے اور فورس کو زیادہ مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ علاوہ ازیں، پولیس کے 24 شہیدوں کے لیے شہداء پیکیج کی بھی منظوری دی گئی ہے۔