بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی زیرِ تعمیر سیوریج لائن میں گر کر زخمی ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق واقعہ راولپنڈی کے علاقے داہگل ناکے پر پیش آیا جہاں نورین نیازی زیرِ تعمیر سیوریج لائن کراس کرتے ہوئے اچانک گر گئیں۔ گرنے کے نتیجے میں ان کے ہاتھ، پاؤں اور ناک پر چوٹیں آئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق نورین نیازی کو فوری طور پر زیرِ تعمیر نالے سے نکال لیا گیا۔ ان کے ہمراہ موجود ایک اور خاتون بھی گر کر زخمی ہوئیں۔