عمران خان رہائی فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی، سہیل آفریدی

image

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان رہائی امن فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی جس میں تمام ونگز شامل ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے جا رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں جب عمران خان کی کال آئے تو تمام نوجوان تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان رہائی امن فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی، فورسز مختلف قسم کی ہوتی ہیں، ریلیف فورس، ٹائیگر فورس اور ٹاسک فورس بھی ہوتی ہے، یہ فورس تحریک انصاف کے تمام ونگز بشمول وکلا اور انصاف یوتھ پر مشتمل ہوگی۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں میں سے کوئی ہمارا محسن نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عمران خان سے متعلق پمز کی رپورٹس کو جعلی قرار دیکر مسترد کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US