نواز شریف کی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ میں یاسمین راشد کی اپیل دائر

image

‏کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی انتخابی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے ان کی درخواست کو تکنیکی بنیاد پر خارج کردیا تھا، تاہم اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے حقائق اور قانون کا مکمل جائزہ نہیں لیا۔ فارم 45 میں تبدیلی الیکشن کی شفافیت کے آئینی تقاضے کے خلاف ہے۔ حتمی نتائج مرتب کرنے کے لیے امیدواروں کو نوٹس جاری کرنا قانونی تقاضا ہے، لیکن نتائج مرتب کرتے وقت کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو کامیاب قرار دیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US