وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورہ قطر مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
دورہ کے دوران وزیراعظم نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقاتوں میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی جن میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑاور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل تھے۔
وزیراعظم نے قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی سے بھی ملاقات کی۔ اس کے علاوہ قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی قیادت میں وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی۔