لاہور میں بسنت کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 افراد کرنٹ لگنے سے، 2 افراد درخت سے گرنے جبکہ 12 افراد چھتوں سے گر کر زندگی کی بازی ہار گئے۔
عدالت نے بسنت کے دوران پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والے افراد کی مکمل تفصیلات طلب کرلی ہیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔
واضح رہے کہ بسنت کے دوران ہر سال پتنگ بازی کے باعث حادثات پیش آتے ہیں، جس پر عدالت اور انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے۔