افسران دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں آکر ذمہ داریاں سنبھالیں، وزیر داخلہ سندھ

image

وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت صوبے میں امن وامان کی مجموعی صوورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔

آئی جی سندھ نے موجودہ حالات کے پیش نظر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیکیورٹی پلان پر مشتمل اقدامات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

اجلاس میں سندھ پولیس کو نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بارڈر ایریاز پر امن و استحکام سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹ کی اہمیت و افادیت بامقصد بنایا جائے۔

اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ آئی آر کے پیش نظر ممکنہ خدشات/خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کی جائے۔ کالعدم تنظیموں، فرقہ واریت، عسکریت پسندی کے انسدادی اقدامات کا لائحہ عمل طے کیا جائے۔ حساس تنصیبات سمیت دیگر تمام اہم مقامات کی سیکیورٹی کو غیرمعمولی بنایا جائے۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ مساجد، مدارس، امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو منتظمین کی مشاورت سے فول پروف بنایا جائے۔ افسران دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں آئیں اور اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US