اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے

image

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ اور گرد ونواح دیامر شہر و گرد ونواح جبکہ صوابی شہر اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 114 کلو میٹر تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US