راولپنڈی میں گرین لائن ٹرین پٹری سے اتر گئی

image

راولپنڈی میں بیکری چوک کے قریب گرین لائن ٹرین پٹری سے اتر گئی، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین اسلام آباد کی جانب جارہی تھی جب بیکری چوک کے قریب اچانک پٹری سے اتر گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق ٹرین کو دوبارہ پٹری پر لانے اور ٹریک کو کلیئر کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US