پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے مختلف سیکیورٹی آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 34 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
بیان کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 فروری کو چار مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جن میں 26 خوارج مارے گئے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں افغانستان سے تعلق رکھنے والا ایک دہشتگرد ہلاک ہوا۔
اسی طرح لکی مروت میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ بنوں کے علاقے نرمی خیل میں دو الگ جھڑپوں میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔بلوچستان کے علاقے سمبازہ میں کارروائی کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسے آپریشنز مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔