سکیورٹی حکام نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف جاری مہم کے تحت کراچی اور راولپنڈی میں کارروائیاں کیں۔
ضلع جنوبی کراچی میں پولیس، رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں دو افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا جائے گا۔
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں بھی سرچ آپریشن کے دوران 24 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔