یورپی ممالک کا پاکستان کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان

image

وارسا میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے تدارک کے لیے چھ یورپی ممالک کے وزرائے داخلہ کی اہم کانفرنس منعقد ہوئی جس کی قیادت پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کی۔

کانفرنس میں پولینڈ، ایسٹونیا، لٹویا، فن لینڈ اور لتھوانیا کے وزرائے داخلہ نے حصہ لیا اور غیر قانونی امیگریشن کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ شریک ممالک نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کے شہریوں کے لیے آفیشل سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس میں پاک افغان سرحدی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں 22 دہشت گرد تنظیمیں منظم ہو رہی ہیں اور پاکستان دنیا اور افغانستان میں دہشت گردوں کے درمیان مضبوط دیوار کی حیثیت رکھتا ہے۔

کانفرنس کے اختتام پر تمام ممالک نے باہمی تعاون کو مضبوط کرنے اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US