وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے حال ہی میں خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی، خاص طور پر پاک-افغان سرحد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب کو پاکستان کی بلااشتعال افغان جارحیت کے خلاف مؤقف اور مسلح افواج کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن غضب للحق کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا، جس میں ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کامیاب اور ہدفی کارروائیاں شامل ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور باہمی رابطے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔